جنت حاصل کرنے اور جہنم سے بچنے کی دعا
Jannat hasil karne aur Jahannam se bachne ki Dua
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جو کوئی یہ دعا (درج ذیل دعا) پڑھے گا اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔
پہلی دعاء
رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالإِسْلاَمِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيّـاً وَ رَسُولاً
تلفظ
Razeetu billahi rabban, wabil-islami deenan, wa bi-Muhammadin nabiyyan
ترجمہ
میں اللہ کو اپنا رب، اسلام کو اپنا دین اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا رسول مانتا ہوں(راضی ہوں)۔
(ابوداؤد: 1529)
دوسری دعاء
اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُکَ الْجَنَّةَ وَ أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ
تلفظ
Allahumma inni as’alukal Jannata, wa Auzu bika minan-Naar
ترجمہ
اے اللہ! میں تجھ سے جنت اور جہنم کے عذاب سے پناہ مانگتا ہوں۔
(ابو داؤد: 792-793)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جو اللہ سے جنت کے لیے تین بار دعا کرے گا، جنت اس کے لیے کہے گی کہ اے اللہ! اسے جنت میں داخل کرو۔
اور جو شخص تین بار جہنم سے پناہ مانگے تو جہنم اس کے لیے اللہ سے کہتی ہے کہ اے اللہ! اسے جہنم سے رہائی دے۔
(ترمذی: 2572)
جس دعا سے جنت میں درخت لگائے جاتے ہیں
جابر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص یہ دعا پڑھے گا اس کے لیے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگایا جاتا ہے۔
تیسری دعاء
سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ
تلفظ
.Subhan-allhil Azeemi wa bi-hamdihi
اللہ تعالیٰ پاک ہے، بہت بہت بڑا ہے۔ اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں۔
(ترمذی: 3464)
پوری امت مسلمہ کے لیے جنت کی دعاء
پوری دنیا کی تمام امت مسلمہ کے لیے یہ دعاء پڑھیں۔
چوتھی دعاء
تلفظ
Rabbana wa adkhil-hum jannati adni-nillatiw a attahum wa man salaha min abaai-him wa azwaaji-him wa zurriyyati-him innaka antal-azeezul-hakeem.
Wa qihimus sayyiati wa man taqis-sayyiati yawmaizin faqad rahimtahu wa zaalika huwal fawzul azeem.
جہنم سے نجات کی دعاء
پہلی دعاء
رَبَّنَا إِنَّنَا اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النّارِ
(سورہ آل عمران: 16)
تلفظ
Rabbana innana amanna fagfir-lana zunubana wa qina azaban-nar.
ترجمہ
اے ہمارے رب بیشک ہم ایمان لے آئے۔ پس ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔
دوسری دعاء
رَبَّنَا اصۡرِفۡ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ٭ۖ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا
اِنَّهَا سَآءَتۡ مُسۡتَقَرًّا وَّ مُقَامًا
تلفظ
Rabbanas-rif Anna azaaba jahannam, Inna azabaha kaana garama
Innaha saa-at mustaqrraw wa muqama
ترجمہ
اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب دور کر دے، اس کا عذاب بہت بڑا خطرہ ہے۔
رہنے اور ٹھہرنے کی جگہ کے طور پر یہ کتنا بری جگہ ہے۔
وقف ترمیمی بل پاس ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا
السلام علیکم۔
محترم قارئین!
میرا نام محمد نجم الحق ہے، میں ایک اسلامی مدرسہ کا مدرس ہوں۔
میں مدرسہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ آن لائن اسلامی مضامین لکھتے رہتا ہوں تاکہ لوگوں کو صحیح جانکاری حاصل ہو سکے۔
آپ ہمارے ساتھ جڑے رہۓ اور صحیح جانکاری سے فائدہ اٹھائیں۔
اگر آپ کا کسی بھی طرح کا کوئی سوال ہو یا پھر ہماری کسی غلطی کے بارے میں آگاہ کرنا ہو تو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، جزاک اللہ خیرا۔