دارالعلوم دیو بند کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ
Darul Uloom er Social Media Accounts
دارالعلوم دیو بند کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے
اہم اعلان
مختلف ذرائع سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ دارالعلوم دیوبند کے نام سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر متعدد اکاؤنٹ چلائے جارہے ہیں؛
اس لیے واضح کیا جاتا ہے کہ دارالعلوم دیو بند کا سوشل میڈیا پر کوئی بھی آفیشیل اکاؤنٹ نہیں ہے۔
دارالعلوم دیوبند سے متعلق تمام تر مستند خبریں، اعلانات، اور معلومات صرف دارالعلوم دیوبند کی آفیشیل ویب سائٹ (www.darululoom-deoband.com) پر ہی فراہم کی جاتی ہیں۔
اگر سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر دارالعلوم کے نام سے کوئی اکاؤنٹ یا پیج ملے، تو اسے ادارہ کا تصور نہ کیا جائے۔
لہذا گزارش ہے کہ دارالعلوم دیوبند کا نام استعمال کر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نہ بنائیں۔
یہ عمل نہ صرف غلط فہمی اور انتشار کا باعث بنتا ہے بلکہ دارالعلوم دیوبند کے اصولوں اور ساکھ کے بھی خلاف ہے۔
چناں چہ، جن حضرات نے دارالعلوم دیوبند کے نام سے کوئی اکاؤنٹ یا پیج بنایا ہو، ان سے اپیل ہے کہ وہ ادارے کے نام سے جعلی اکاؤنٹس ختم کر دیں اور دارالعلوم دیوبند کی عزت و وقار کا احترام کریں۔
دار العلوم دیوبند کا اہم اعلان یہ ہے:
دارالعلوم دیوبند عورتوں کے لئے کیا خوشخبری لیکر آیا؟
السلام علیکم۔
محترم قارئین!
میرا نام محمد نجم الحق ہے، میں ایک اسلامی مدرسہ کا مدرس ہوں۔
میں مدرسہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ آن لائن اسلامی مضامین لکھتے رہتا ہوں تاکہ لوگوں کو صحیح جانکاری حاصل ہو سکے۔
آپ ہمارے ساتھ جڑے رہۓ اور صحیح جانکاری سے فائدہ اٹھائیں۔
اگر آپ کا کسی بھی طرح کا کوئی سوال ہو یا پھر ہماری کسی غلطی کے بارے میں آگاہ کرنا ہو تو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، جزاک اللہ خیرا۔