آخر کار دارالعلوم خواتین کے لیے خوشخبری لے آیا
Darul Uloom Mahilaon ke kya khushkhabril ekar aaya?
دارالعلوم دیوبند کیا ہے اور کہاں ہے؟
دارالعلوم دیوبند ایک اسلامی مدرسہ (یونیورسٹی) ہے جہاں مختلف ممالک اور علاقے سے ہزاروں مسلمان طلباء دینی علم حاصل کرنے جاتے ہیں۔
یہ ہندوستان کی صوبہ اتر پردیش (UP) کے ضلع “سہارنپور” کا ایک بڑا شہر “دیوبند” میں واقع ہے۔
ہزاروں طالب علم حافظ، مولانا، قاری، مفتی، محدث، انگلش، کمپیوٹر وغیرہ میں ڈگریاں حاصل کرکے دارالعلوم کو خیرباد کہہ کر چلے جاتے ہیں۔
ہر سال ہزاروں آتے جاتے ہیں۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں جانے والے کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہندوستان کے کسی پاک و مقدس مقام پر آ گۓ ہیں۔
روزانہ ہزاروں لوگوں کی آمد و رفت سے دارالعلوم کی خوبصورتی مزید بڑھ جاتی ہے۔
لیکن پچھلے کچھ سالوں سے دارالعلوم دیوبند میں خواتین یعنی عورتوں کے داخلے پر کسی خاص وجہ سے پابندی لگادی گئی تھی۔
انہیں احاطہ دار العلوم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔
لیکن اس سال پھر سے کچھ شرائط کے ساتھ خواتین کو دارالعلوم میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
آئیے ہم جانتے ہیں کی وہ شرائط کیا ہیں؟
ہدایات:
- دفتر سے داخلہ کارڈ لیتے وقت کوئی اصلی سرکاری آئی ڈی (آدھار کارڈ، ووٹر آئی ڈی، پین کارڈ وغیرہ ) دفتر میں جمع کرانا ضروری ہوگا، جو واپسی پر سیکورٹی گارڈ کے پاس داخلہ کارڈ جمع کر کے واپس دیا جائے گا۔
- بالغ لڑکیوں اور خواتین کا مکمل پردے میں ہونا ضروری ہوگا۔
- خواتین کے ساتھ محرم کا ہونا لازم ہوگا۔
- احاطہ دار العلوم میں کسی بھی طرح کا فوٹو کھینچنا اور ویڈیو بنانا سخت منع ہے۔
- دارالعلوم کی چھتوں پر جانا سخت منع ہے۔
- احاطہ دار العلوم میں کہیں بھی کھانا وغیرہ کھانا سخت منع ہے۔
- زائرین کو مغرب تک ہی دارالعلوم میں رہنے کی
اجازت ہوگی۔
داخلہ کارڈ براۓ زائرین
دارالعلوم دیوبند کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ
السلام علیکم۔
محترم قارئین!
میرا نام محمد نجم الحق ہے، میں ایک اسلامی مدرسہ کا مدرس ہوں۔
میں مدرسہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ آن لائن اسلامی مضامین لکھتے رہتا ہوں تاکہ لوگوں کو صحیح جانکاری حاصل ہو سکے۔
آپ ہمارے ساتھ جڑے رہۓ اور صحیح جانکاری سے فائدہ اٹھائیں۔
اگر آپ کا کسی بھی طرح کا کوئی سوال ہو یا پھر ہماری کسی غلطی کے بارے میں آگاہ کرنا ہو تو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، جزاک اللہ خیرا۔